ابنا: پاکستان کے شہر کراچی میں عباس ٹاون میں ہونے والے بم دھماکے میں شہیدہونے والے آٹھ افراد کی نماز جنازہ آج ادا کی گئي۔ نماز جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ ادھر عباس ٹاون سانحے کے خلاف کراچي سمیت سندھ بھر میں سوگ منایا جارہا ہے ۔ شہر میں کاروبار اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔ سندھ اسمبلی اور دیگر اہم سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں ہے ۔ ٹریفک معمول سے بہت کم ہے ۔ دہشتگردی کے اس دلخراش واقعے پر شہری خوفزدہ اور پریشان ہیں۔ سندھ بھر میں وکلاء نے عدالتوں کا بائيکاٹ کیا ہے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ وزیر اعلی سندھ کی صدارت میں امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا ہے جس میں وزیر اعلی نے عباس ٹاون دہشتگردی کی تحقیقات کے لئے چھے رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔ دراین اثنا تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ملک کےحالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ سندھ کی سیاسی پارٹیاں دہشتگردی کی حمایت کرتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں بڑی سیاسی پارٹیاں دہشتگرد تنظیموں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمینٹ کررہی ہیں۔
3 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 396835
پاکستان کے شہر کراچی میں عباس ٹاون میں ہونے والے بم دھماکے میں شہیدہونے والے آٹھ افراد کی نماز جنازہ آج ادا کی گئي۔ نماز جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔